English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ 2022: افغانستان کی بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست

القمر

ایشیا کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر مسلسل دوسرا میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو جیتنے کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے اسپنرز نے بہترین باؤلنگ کروائی، راشد خان نے 4 اورز میں 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آف اسپنر مجیب الرحمٰن نے بھی مقررہ 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اور پہلی وکٹ صرف 7 رنز پر گر گئی جب محمد نعیم 8 گیندوں پر 6 رنز بنا کر مجیب الرحمٰن کا شکار بنے۔

بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، اور 10.3 اوورز میں آدھی ٹیم صرف 53 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے مصدق حسین نے 31 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے، اس طرح بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا، 15 رنز کے مجموعی اسکور پر رحمت اللہ گلباز18 گیندوں پر 11 رنز بنا کر شیکب الحسن کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، انعام الحق، عفیف حسین، مشفق الرحمٰن، مصدق حسین، محموداللہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن

افغانستان: محمد نبی (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، رحمت اللہ گلباز، ابراہیم زدران، کریم جنت، نجیب اللہ زدران، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی

منبع: ڈان نیوز

The post ایشیا کپ 2022: افغانستان کی بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے