English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرِ اعظم کی اپیل پر مخیرحضرات کی سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ روپے کی امداد

القمر

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اپیل پر مخیر حضرات نے سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ روپے کی امدادکا اعلان کردیا جبکہ وزیرِ اعظم نے کہاہے کہ سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں ،جو لوگ متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ ملک بھر میں لاکھوں لوگ اس وقت سیلاب سے متاثر ہوکر بے گھر ہیں ،گیارہ سو سے زائد لوگ جاں بحق اور 15 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں، جو لوگ متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں وہ انصارِ مدینہ کی سنت پر عمل کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ میری قوم سے اپیل ہے کہ ان مخیر حضرات کی طرح بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ملائیں ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ملک بھر میں لاکھوں لوگ اس وقت سیلاب سے متاثر ہوکر بے گھر ہیں ۔

 انہوں نے بتایا کہ گیارہ سو سے زائد لوگ جاں بحق اور 15 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں ۔حکومت ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے ۔حکومت نے فوری طور پر سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے فلڈ ریلیف کیش فراہم کرنا شروع کیا ۔حکومت سیلاب متاثرین کو راشن، صاف پانی، خیمے اور مچھر دانیاں فراہم کر رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے