English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق سویت صدر گورباچوف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

القمر

سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف 91 سال کی عمر میں چل بسے۔

خبر کے مطابق  گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے۔

 واضح رہے کہ گورباچوف نے امریکہ کے ساتھ سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ ریاست اورپارٹی کےاعلی ترین عہدوں پرفائز رہے۔

گورباچوف نےسوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی ،ان کی اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹہرایا گیا۔

گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے