English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ایٹمی ایجنسی کا وفد کیف پہنچ گیا،زاپوریا کا معائنہ کرے گا

القمر

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو  گروسی کی زیر قیادت ایک وفد یوکرین میں واقع زاپوریا ری ایکٹر کا معائنہ کرنے کےلیے روانہ ہو چکا ہے۔

 گروسی نے روانگی سے قبل کیف میں اخباری نمائندوں   کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ  زاپوریا  ری ایکٹر  کے معاءنہ کےلیے ہم یوکرین میں ایک مستقل مشن کے قیام کا سوچ رہے ہیں،یہ ایک جنگ زدہ اور مقبوضہ علاقہ ہے جہاں  کا معائنہ کرنے کےلیے ہمیں یوکرین  اور روس  کی ضمانت درکار ہے۔اب ہم  ری ایکٹر کی جانب جا رہےہیں۔

جنوب مشرقی یوکرین میں واقع زاپوریا جوہری ری ایکٹر یورپ  کی  سب سے بڑی ایٹمی تنصیب ہے جو  5700 میگا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ یوکرین کی مجموعی ضرورت کا 20 فیصد ہے۔

یہ ری ایکٹر چار مارچ کو  روسی قبضے میں آگیا تھا جس کا اطراف تاحال روسی بمباری کی زد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے