امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں امریکہ میں آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت کی ممانعت کےلیے پر عزم ہوں۔
بائیڈن نے پینسیلوانیا میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ملک بھر میں مسلح جراءم میءں کمی اور ان کی روک تھام کے لیے ہم نے مزید محفوظ امریکہ نامی ایک منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے ملک میں مسلح جرائم میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتےہوئے بتایا کہ میں نے سال 1994 میں بطور سینیٹر آتشیں اسلحے کی کھلے عام فروخت پر ممانعت کا مسئلہ اٹھایا تھا،میں آج بھی اس فیصلے پر قائم ہوں ۔
واضح رہےکہ حالیہ عرصے کے دوران امریکہ بھر میں مسلح جرائم میں اضافے کے پیش نظر جون میں ایک اسلحے سے متعلق ایک سلامتی بل منظور کیا گیا تھا۔
