ترک خفیہ ایجنسی کے شمالی عراق میں آپریشن کے نتیجے میں پی کےکے کے ایک نام نہاد لیڈر اور دہشتگرد امید ترکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق،امید ترخان عرف رزان آمد نامی دہشتگرد برلن میں دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت کے بعد سال 2009 میں پی کےکے کے دیہی گروہ میں شریک ہوا تھا جسے بعد میں شمالی عراق کے علاقے قندیل اور سال 2015 میں شام بھیجا گیا تھا۔
دہشتگر د ترخان سال 2016 میں شام سے ترکی دھماکہ خیز مواد فراہم کرتےہوئے بم حملوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بنانے میں بھی ملوث تھا۔
بعد ازاں یہ دہشت گرد شمالی عراق میں دہشتگردوںکو تربیت دینے کا بھی ذمے دار تھا۔
