کراچی : وزیر صحت سندھ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کےلئے دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ کے تمام ہی اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہیں، اور سیلاب متاثرین کے لیے دواوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 62 ہزار افراد کا کیمپس میں علاج کررہے ہیں، جب کہ چار لاکھ افراد کیمپس سے باہر ہیں جن کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ ڈرپس اینٹی بائیوٹک ادویات اور بخار، نزلہ اور کھانسی سمیت اینٹی الرجیز ادویات کی قلت ہے، جب کہ سیلاب کی اس صورتحال میں اسہال ہیضہ جلدی امراض ڈینگی ملیریا پھیلنے کا خدشہ ہے۔