ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہد کی مکھیوں کا حملہ، نوجوان کوما میں چلا گیا

اوہائیو: امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان کو ہزاروں شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں پر وہ کوما میں چلا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 20سالہ آسٹن بیلامی نے درخت سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کوحادثاتی طورپرنقصان پہنچا دیا تھا، مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں نوجوان گزشتہ رات سے کوما میں ہے، نوجوان کی والدہ شونا کارٹرنے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے آن لائن فنڈ جمع کرنے والی ایک تنظیم کے توسط سے کہا کہ ان کا بیٹا اس وقت اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلامی لیموں کے درخت کی شاخوں کو تراش رہا تھا، جب اس نے نادانستہ طور پرشہد کی مکھیوں کے چھتے کو کاٹ دیا اوراس پر ہزاروں کی تعدادمیں مکھیاں حملہ آور ہوگئیں، آسٹن بیلامی مدد کرو مدد کرو پکار رہا تھا لیکن اس کی مدد کے لئے کوئی نہیں آیا، میں مدد کے لئے سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اس تک نہیں پہنچ سکی کیونکہ شہد کی مکھیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی، ڈاکٹرزپرامید ہیں کہ آسٹن بیلامی مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں