ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکنو فیسٹ میں بگ ڈرون کی نمائش

ترکی کے ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی میلے ‘ٹیکنو فیسٹ قارا دینیز’  میں ترکی کے تیار کردہ مِنی بگ ڈرون کی نمائش کی گئی۔

ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف ‘ٹی 3 وقف’  اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی زیرِ نگرانی منعقدہ ‘ٹیکنو فیسٹ قارادینیز’ میلہ ضلع سامسون  کے چارشنبہ ائیر پورٹ پر منعقد کیا گیا ہے۔

اپنی تیار کردہ ٹیکنالوجی مصنوعات اور بچوں کے لئے ذہنی و تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ فوجی الیکٹرانک صنعت ‘آسیلسان’ بھی میلے میں شامل ہے۔

آسیلسان کی "بگ ڈرون” کے نام سے  تیار کردہ  ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔

میلے کے زائرین "پھڑپھڑاتے پروں والے منی ڈرون  ” کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس چھوٹے سے پروں والے بگ ڈرون کے ساتھ تلاش اور مانیٹرنگ جیسے فرائض کی ادائیگی کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

میلہ 30 اگست کو شروع ہوا اور 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں