ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے سب سے بڑے دشمن عمران خان ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا جھوٹا، مکار، فریبی، دھوکے باز اور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا۔

لیگی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران کے حکم پر شوکت ترین نے پنجاب اور کے پی کو آئی ایم ایف ڈیل تڑوانے کا خط لکھنے کو کہا، ملک دشمنی اور کیا ہوگی کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی اور سری لنکا بنانے کی سازش کی گئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو عمران خان نے ان کے ارکان کو جیل بھجوانے کی سازش کی، وہ تو نہیں روئے، اب اداروں میں بغاوت کی کوشش پر قانون عمران کے خلاف حرکت میں آیا ہے تو عمران خان کا چہرہ اور زبان دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ نہ محنت کرنی ہے نہ کام کرنا ہے، بس چور ڈاکو کا بھاشن دینا ہے لیکن پھونکوں، جادو منتر اور تعویذ گنڈے سے کام نہیں چلے گا، قوم کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا۔

منبع: جیو نیوز

The post پاکستان کے سب سے بڑے دشمن عمران خان ہیں، وزیراعظم appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں