English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم کس زبان میں بات کر رہے ہیں؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

القمر

وزیراعظم شہباز شریف اپنی خداداد صلاحیتیوں سے ہمیشہ دوسروں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ ان کی انتھک محنت کا ہر کوئی قائل ہے۔ وہ بغیر تھکے گھنٹوں کام کرنے کے عادی ہیں۔ لیکن حال ہی میں ان کی ایک اور صلاحیت پاکستانی عوام پر آشکار ہو رہی ہے اور وہ ہے دنیا کی مختلف زبانوں پر عبور ہونا۔

پاکستانی وزیراعظم کی مادری زبان پنجابی ہے لیکن وہ انگریزی، عربی، فارسی، ترکی سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی سمیت کئی مقامی زبانوں کے علاوہ دیگر ممالک کی زبانیں بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کا مظاہرہ حال ہی میں خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقے سوات کے دورے کے موقع پر کیا۔ دورہ سوات کے دوران شہباز شریف کی پاکستانی نژاد جرمن سیاحوں سے بھی ملاقات ہوئی جن میں خواتین، مرد اور بچے شامل تھے۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیاحوں کو دلاسہ دیا کہ حکومت اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں ان کیساتھ کھڑی ہے اور قوم کو کبھی ریلیف کے کاموں میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مکمل بہبود تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیاحوں سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے تو انہوں نے بتایا کہ ہم بنیادی طور پر ساہیوال سے ہیں لیکن ہمارے پاس جرمن شہریت ہے۔ یہ سنتے ہی شہباز شریف نے وہاں موجود بچوں اور خواتین کیساتھ روانی کیساتھ جرمن زبان میں بات شروع کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو جرمن زبان میں گفتگو کرتا دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے