English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت دفاع کا بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان

القمر

وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تنظیموں کے خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد اورعوامی خدمت جیسی سرگرمیوں کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں، تنظیموں کو مسلح افواج کی جانب سے بھی انہیں تسلیم نہیں کیا گیا، سابق فوجیوں کی ان تنظیموں کا مسلح افواج کی حمایت یا تسلیم کرنے کا دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے، مسلح افواج نے ایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے امور کار بارے رہنما اصول واضح ہیں، اس سلسلے میں مستقبل کی مشاورت اور رہنمائی کیلئے وزارت دفاع میں یہ پالیسی دستیاب ہے، وزارت دفاع نے متنبہ کیا ہے کہ اس پالیسی اور اصولوں کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہوگی۔

ترجمان کے مطابق وزارت اور مسلح افواج پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے