امریکہ ،جنوبی کوریا اورجاپان شمالی کوریا کے کسی نئے ممکنہ جوہری تجربے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔
متعلقہ ممالک کی سلامتی کے اعلی حکام نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پرامریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونو لولو میں ملاقات کی ہے۔
یان ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق، ملاقات میں شامل جنوبی کوریائی سلامتی مشیر کم سانگ حان نے کہا کہ شمالی کوریا نے اس سال 6 بار جوہری تجربات کیے ہیں ،اگر اُس نے اگلا تجربہ کیا تو ہمارا جواب قدرے مختلف ہوگا۔
شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ سے اب تک 18 بار میزائل تجربے کیے ہیں جن میں دو کروزمیزائل بھی شامل ہیں۔
جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے پر مبنی یہ ملاقات 2019 میں ہانوئی میں ہوئے مذاکرات کے بعد ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سال رواں کا آغاز میزائل تجربات سے کیا تھا۔
