English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین -روس معاہدے سے عالمی بحران کی راہ مسدود ہوئی ہے: آلتون

القمر

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون  کی میزبانی میں 22 جولائی کو یوکرین اور روس کے درمیان اناج معاہدے کی بدولت عالمی سطح پر ایک بڑے بحران کا خاتمہ ہونے میں مدد ملی ہے۔

 فخر الدین آلتون نے آسٹریائی خبر ایجنسی APA  کے سوالوں کے جواب مِں کہا کہ  ترکی نے روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی دونوں ملکوں کے ساتھ سفارتی  حل کی کوششوں کا آغاز کر دیا تھا۔

اناج کی ترسیل کے معاہدے سے متعلق مشیر نے کہا کہ اب تک یہ میکانزم بلا کسی تعطل کے جاری ہے اور اہم اسے مزید  جامع  انداز میں توسیع دینے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

 آلتون نے عالمی صورتحال  میں ترکی اور یورپی یونین  کے درمیان  قربت کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ اگر یہ قربت برقرار رہی تو امید ہے کہ  ترکی کے رکنی مذکراتی عمل میں مزید پیش رفت ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہوگی ،جہاں تک فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا سوال ہے تو ہم دونوں ملکوں سے ہماری سلامتی کے موضوع پر نیک نیتی پر مبنی اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے