کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن بی آر ٹی (عبدالستار ایدھی لائن) کے آغاز کا اعلان کردیا۔
شرجیل میمن نے ٹوئٹ میں کہا کہ اورنج لائن ( عبدالستار ایدھی ) لائن کراچی کے لیے اب تیار ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن پراجیکٹ کو 100 فیصد فنڈنگ حکومت سندھ نے کی ۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں یہ کراچی کے لوگوں کے لیے ایک اور تحفہ ہے ۔اورنج لائن کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آج سے آغاز کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ 10 ستمبر سے اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے کھول د ی جائے گی۔
