ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ می سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1705 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد1 لاکھ 44 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام سونا اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 4 سو57 روپے کا ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں