وزیر ِ دفاع خلوصی آقار نے ترک فضائیہ کے نئے تربیتی سال کے افتتاح کے موقع پر بحیرہ ایجین کے شمالی علاقہ جات میں ایک خصوصی پرواز سر انجام دی۔
مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر اور کمانڈروں کی ہمراہی میں اس پرواز کے دوران خلوصی آقار نے آبنائے چناق قلعے کے آسمان سے چناق قلعہ شہدا کی یاد گار کو سلام پیش کیا۔
جناب آقار نے علاقے میں تعینات ترک فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اس مقام پر مدفن ہمارے شہدا سمیت تمام تر ترک شہدا کے لائق بننے کی سعی کریں گے اور اپنی جدوجہد کو چناق قلعے کے جذبات و احساسات کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے تمام تر اہلکاروں کو ان کے اب تک کے کامیاب مشنوں پر مبارکباد دی اور نئے تربیتی سال میں کامیابیاں حاصل کرنے کی تمنا کا اظہار کیا۔
