پاکستان میں 14 جون سے اب تک جاری مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کی آفت سے ہلاک شدگان کی تعداد1208 ہو چکی ہے ۔
پاکستان کی ایجنسی برائے انسداد قدرتی آفات کے مطابق، سیلاب کے باعث اب تک 1208 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 244 خواتین اور 416 بچے شامل تھے جبکہ زخمیوں کی تعداد اس وقت 6082 ہو چکی ہے۔
ملک میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد متاثر جبکہ 7 لاکھ 33 ہزار488 مویشی بھی تلف ہو چکے ہیں۔
سیلابی آفت کے سبب ملک بھر میں 5063 کلومیٹر طویل سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 243 پل اور 173 دوکانیں تباہ ہو چکی ہیں۔
