English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمار:آنگ سان سوچی کو ایک اور مقدمے میں سزا کا حکم

القمر

میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کو ایک اور مقدمے میں سزا سنا دی گئی۔

میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو نومبر 2020 کے  عام انتخابات میں ساز باز کے جرم میں 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

آنگ سان سوچی کو اس سے پہلے بھی بیشتر مقدمات میں 17 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے