English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا، حلیم عادل شیخ

القمر

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا، جب تک سیلاب کی صورتحال سے نہیں نکلتے مجھے رہا نہیں ہونے دیں گے۔

 ملیر میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دس جھوٹے کیس اور بنالیں کیونکہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے سارے ڈاکو آزاد گھو م رہے جبکہ عوام کی آواز اٹھانے پر مجھے قید کیا گیا، جیل میں پیغام دیا جاتا ہے جب تک سیلاب کی صورتحال سے نہیں نکلتے مجھے رہا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ میں مافیاز کے خلاف ہم جہاد کر رہے ہیں، مجھ پر 27 جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں، جب بھی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہوں جھوٹا کیس بنا دیا جاتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے خلاف سارے کیس سندھ حکومت کی مدعیت میں درج ہیں، مجھے جیل کے اندر سے رہائی سے پہلے گرفتار کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پوری تنظیم سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے جبکہ سندھ کے صدر علی زیدی بھی پوری تنظیم کے ساتھ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پوری دنیا کے لیڈر ہیں، ان کو پوری دنیا سنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے