English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ دوست ممالک نے سرمایہ کاری کی بات کی ہے، کیش کی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے۔کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ان کی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یاچولہے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں۔پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپےاوربڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے