ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں مزید تین دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو  کا کہنا ہے کہ  ترک ضلع شرناک کے  فراشین  پہاڑی  علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے تین  کارندوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پیغام میں وزیر سوئلو نے بتایا  ہے کہ ایرن ناکہ بندی 27 آپریشن کے ایک حصے کے طور پر جینڈارمیری اسپیشل آپریشنز  اور کمانڈوز نے شرناک فاراشین پلیٹیو کے دیہی علاقوں میں ایک آپریشن سر انجام دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جینڈارمیری مسلح ڈراون اور ترک فضائیہ کے تعاون سے 3 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

وزارت قومی دفاع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ 2 PKK/YPG دہشت گرد جنہوں نے شمالی شام میں  چشمہ امن کے علاقے میں ہراساں کرنے والی گولیاں چلائی تھیں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ "دہشت گردوں کی ہراساں کرنے  کی حرکتوں کی سزا ضرور ملے گی۔ ہم دہشت گردوں کو ان خندقوں میں دفن کرتے رہیں گے جو انہوں نے کھودی ہیں۔” ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں