راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر سانڈ ہو گیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
آئی ایم ایف نےحکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،6مہینوں میں حکومت کاالٹراساؤنڈ ہوگیا ہے،سندھ میں سیلاب نےلوگوں کی آنکھیں کھول دیں،5ستمبربروزسوموارجسٹس امجدرفیق کی عدالت لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 4, 2022
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں تو انہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے، لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں اور یہ اب مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
سیلاب نےPDMکی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہی دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہی دوسرےملک کیسے دیں گے،لوگوں میں پٹرول لینےاور بجلی کا بل دینے کی سکت نہی آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں،ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 4, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ستمبر ستمگر ہوگا کیونکہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔
