اسلام آ باد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے انکو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف امپورٹڈ حکومت کے چمچے چیخ رہے ہیں سیلاب آ گیا ہے سیاست نہ کریں اور دوسری طرف جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو 10 ہزار روپے بھی فنڈ کیا ہے ان کو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔
ایک طرف #ImportedGovt کے چمچے چیخ رہے ہیں سییلاب آ گیا ہے سیاست نہ کریں دوسری طرف جن ڈونرز نے PTI کو دس ہزار روپے بھی فنڈ کیا ہے ان کو FIA کے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں، عمران خان کو ناھل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے، اس تحریک کا حتمی مرحلہ ہے اب “انتخاب یا انقلاب“
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 4, 2022
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے، اس تحریک کا حتمی مرحلہ ہے اب انتخاب یا انقلاب۔
