English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منچھر جھیل کو کٹ ٹاؤنز کو بچانے کیلئے لگایا گیا، شرجیل میمن

القمر

حیدرآباد:وزیرِ اطلاعات سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منچھر جھیل میں آر ڈی 14پر کٹ لگانے کا فیصلہ ٹا ئونز کو بچانے کے لئے کیا گیا ، اس جگہ کٹ لگایا گیا جہاں وزیرِ اعلیٰ کا اپنا گھر ہے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کو کٹ لگنے سے 5یو سیز واہڑ، بوبک، اراضی، جعفر آباد اور چنہ متاثر ہوں گی، جس کی وجہ سے 1لاکھ 25ہزار لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گی۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے حکومتی مشینری موجود ہے، یو سی باجارا اور جھانگارا پہلے ہی متاثر ہیں، تعلقہ سیہون کا کافی حصہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گا، سیلاب سے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 94مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، ریلیف کیمپس میں 6لاکھ سے زائد لوگ ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو 1 لاکھ 15 ہزار راشن کے بیگز کا آرڈر دیا ہے جبکہ 8ہزار بیگز ملے ہیں، فیصلہ کیا کہ پرائیوٹ وینڈرز سے راشن لیا جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت 23اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، وبائی امراض روکنے کے لئے ہر ریلیف کیمپ میں میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ ریسکیو کرنے کے لیے وسائل بہت چاہئیں، متاثرین کو قریبی اضلاع میں منتقل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے