ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق13زخمی 

کراچی: میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین کی ٹکرمیں 2 افراد جاں بحق اور13 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین اسٹیل مل موڑ کیقریب مخالف سمت سے آرہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ سعید محمد اور26 سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 30 سالہ عامر مشتاق ، 32 سالہ ریحان عبدالستار ، 20 سالہ شرجیل احمد ، 32 سالہ راحت حسین، 44 سالہ محمد پرویز ، 22 سالہ علی رضا ، 32 سالہ حسین فرخت الدین ،30 سالہ جنید حسین،28 سالہ اویس،41 سالہ عبدالمنان ، 27 سالہ محمد متین ، 37 سالہ شہباز متین اور40 سالہ محمد اسلم شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں