English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی

القمر

ترکیہ میں ماہِ اگست کے دوران بیروزگاری کی شرح گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 0،4 پوئنٹ کمی کے ساتھ 9،6 فیصد رہ گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات کے، ماہِ اگست کے، اعداد و شمار کی رُو سے ترکیہ بھر میں 15 سال اور اس سے بڑی عمر  کے افراد میں بیروزگاروں کی تعداد گذشتہ مہینے کے مقابلے میں ایک لاکھ افراد کی کمی کے ساتھ 3 کروڑ 3  لاکھ 12 ہزار  افراد ہو گئی ہے۔ بیروزگاری کی شرح بھی 0،4 پوائنٹ کی کمی سے 9،6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بیروزگاری کی شرح ، گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں، 2،2 فیصد کمی  کے ساتھ مارچ 2014 سے لے کر اب تک کی کم ترین  سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ  2014 کے ماہِ مارچ میں بیروزگاری کی شرح 9،5 فیصد کے ساتھ ریکارڈ سطح پر رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے