English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: یونان نے ایرانی پیٹرول ٹینکر کو رہا کر دیا ہے

القمر

ایران نے کہا ہے کہ یونان نے، امریکہ کی طلب پر تحویل میں لئے ہوئے، ایرانی پیٹرول ٹینکر کو رہا کر دیا ہے۔

ایران وزارت خارجہ نے موضوع کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ایران اور یونان کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کے بعد ایرانی پیٹرول ٹینکر بحری جہاز 6 ماہ کے بعد ایران پہنچنے کے لئے یونان کے کھُلے پانیوں سے نکل آیا ہے۔

تہران ا ور ایتھنز کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کی رُو سے  یونان  کے ایرانی بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد 27 مئی کو ایران کی طرف سے خلیج بصرہ میں تحویل میں لئے گئے 2 یونانی پرچم بردار بحری جہازوں کو بھی بیک وقت رہا کر دیا گیا ہے۔

کل یونان انتظامیہ کے نمائندوں کے دورہ تہران  کے دوران ، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے، سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ سمجھوتے کی رُو سے فریقین بحری سلامتی  کے فروغ کے لئے ضروری باہمی تعاون کو ایجنڈے پر رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یونان نے 25 مئی کو امریکہ کی طلب پر ایران کے پیٹرول بردار بحری جہاز ‘لانا’  کو تحویل میں لے لیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے ساتھ ٹینکر کے پیٹرول کو بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

ایران کی سپاہ پاسدارانِ اسلامی نے بھی 27 مئی کو خلیج بصرہ میں یونان کے "پروڈنٹ وارئیر” اور "ڈیلٹا پوسیڈون” نامی 2 پیٹرول ٹینکروں کو تحویل میں لے لیا اور ٹینکروں میں موجود تقریباً 1،8 ملین بیرل پیٹرول پر قبضہ کر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے