English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ

القمر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ فارمیشن کے الوداعی دورے کے موقع پر افسران اور دستوں سے بات چیت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الوداعی دورے کے موقع پر آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بہاولپور کور کے دستوں، جے ایف-17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں کو ہدایت کی کہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

آرمی چیف نے دورے کے موقع پر بہاولپور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے