English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کے دیگرعلاقوں کےالحاق کا کوئی ارادہ نہیں:پیسکوف

القمر

 کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے دیگرعلاقوں کے الحاق کا فی الوقت ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ روس، یوکرین کے دیگر علاقوں کے الحاق کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن جو علاقےاب روس سے ملحقہ ہیں وہاں کےلیے ہمیں کافی کچھ کرنا ہے، ہمیں وہاں موجود بعض  مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ اگر یوکرین چاہے تو یہ جنگ کل ہی بند ہو سکتی ہے  جس کا علم یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی ہے ۔

 کریمیا کے بارے میں پیسکوف نے کہا کہ وہاں خطرات در پیش ہیں کیونکہ یوکرین  دہشتگردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے لیکن ہم ان کے خلاف بھی تدابیر لے رہے ہیں۔

 روسی تیل سے متعلق قیمتوں کو محدود کرنے سے متعلق پیسکوف نے کہا کہ اس سلسلے میں  ہماری تیاریاں جاری ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے