ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین اور روس نے 7 روزہ بحری مشقیں شروع کر دیں

چین اور روس کے بحری بیڑوں نے، بحرالکاحل میں مشرقی چین کے ساحلوں پر، آج سے فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں جو 7 دن تک جاری رہیں گی۔

چین وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار میں "مشترکہ سمندر 2022” سالانہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ یہ مشقیں چین کے مشرقی صوبے جیجیانگ کے شہروں ‘جوو شان’ اور ‘ٹائیجو’ کی درمیانی ساحلی پٹی پر کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کے فریقین کا ہدف، بحری سلامتی کے خطرے کے مقابل، مشترکہ آپریشنل قابلیت  کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام  کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ چین اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک ربط و ضبط  کا مقصد باہمی اتحاد کو تقویت دینا ہے۔

روس وزارت دفاع نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشقوں کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بحری تعاون  کو تقویت دینا اور ایشیاء۔ پیسیفک  علاقے میں امن اور استحکام  کو یقینی بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں