English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: سیکٹر آئی ٹین دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد میں خودکش کار بم دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پی ارکان شامل ہوں گے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی، تفتیشی آفیسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

جے آئی ٹی دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے