کراچی: انٹر بورڈ امتحانات میں 38 کالجوں سے ایک طالب علم بھی کامیابی نہ حاصل کرسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہوگئے، بدترین کارکردگی پر انٹر بورڈ نے ان کالجوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔
انٹر میڈیٹ بورڈ نے تمام کالجوں کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق نجی وسرکاری کالجز میں پرنسپلز طلبہ کی تعداد بڑھانے میں بھی ناکام رہے ہیں۔
