English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے

القمر

لاہور: مسیحی برادری آج 25دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے۔

اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے