ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف گوادر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال

 کوئٹہ: حق دو تحریک کے رہنماوٴں کی گرفتاری کے خلاف گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔

گزشتہ شب، پولیس نے حق دو تحریک کے دھرنے پر دھاوا بول دیا تھا اور تحریک کے قائد حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی بھاری نفری نے دھرنے کے دونوں مقامات کو گھیرے میں لیکر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں