English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں آٹے کا بحران، لاہور میں فی کلو قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی

القمر

 لاہور: گندم اور سرکاری آٹے کی دیگر صوبوں میں مہنگے داموں اسمگلنگ کے باعث پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا جبکہ چکی کا آٹا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے سرکاری آٹے کی اضافی رقم پر سندھ اور خیبرپختونخوا میں اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1295 روپے والا سرکاری تھیلا 2400 روپے میں اسمگل ہورہا ہے۔

پنجاب سے آٹے کی دیگر صوبوں میں اسمگلنگ کے باعث صوبے بھر میں آٹا غائب ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بحران کے باعث لاہور میں چکی کا آٹا 140 روپے فی کلو جبکہ دس کلو کا تھیلا 1400 اور بیس کلو کا تھیلا 2800 روپے میں میں فروخت کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے