English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سماجی برائیوں کے خلاف مولا جٹ کی طرح گنڈاسہ اٹھانا پڑے گا، گورنر سندھ

القمر

  کراچی:  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک سیاسی رہنما نے مجھے مولا جٹ کہا تھا اس لیے فلم ’مولا جٹ‘ دیکھنے آیا، سماجی برائیوں کے خلاف مولا جٹ کی طرح گنڈاسہ اٹھانا پڑے گا تاکہ اس شہر کو ترقی اور امن دے سکوں، اس گنڈاسہ کو ملک دشمنوں کے خلاف استعمال کروں گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان اور میڈیا نمائندوں کے ہمراہ مقامی سینما میں فلم مولا جٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کا ایک مقصد فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، دوسرا یہ کہ ہماری فلم انڈسٹری کو کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بے شمار مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے اچھی فلمیں نہیں بن پارہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی معیشت کا مرکز ہے اس کو نظر لگ گئی ہے، 10 برس میں اس شہر کی تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہیں، ایم کیو ایم الیکشن کمیشن، سندھ حکومت سے ایک سال سے رابطے میں ہے کیونکہ انہیں حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کو صحیح کردیا جائے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے