English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی جانب سے اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا

القمر

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے نامور اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

امدادی چیک وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے  فردوس جمال کے گھر پہنچ کردیا۔ امیر مقام نے فردوس جمال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں  شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا، ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔ ادھر فنکار برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے  سینئر اداکار فردوس جمال کی ایک کروڑ روپے کی  مالی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں سینئر ادار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے والد گرامی میں کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں ہورہا ہے‘۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے