English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کی عوام کو وارننگ: برقی آلات چارج کر لیں اور پانی بھر لیں

القمر

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بلدیہ میئرویٹالی کلچکو نے کہا ہے کہ شہر میں دھماکے ہو رہے ہیں۔

ٹیلی گرام  سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کلچکو نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں چند دھماکے ہوئے ہیں۔

عوام کو مخاطب کر کے انہوں نے کہا ہے کہ "ٹیلی فون اور دیگر برقی آلات کو چارج کر لیں کیونکہ بجلی کی ترسیل منقطع ہو سکتی ہے ۔ پانی بھی ذخیرہ کر لیں”۔

کیف کی فضائی حدود میں یوکرین فضائی دفاعی سسٹم  بھی فعال ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

دوسری طرف یوکرین ایئر فورس کمانڈ آفس نے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا ہے کہ روسی  فورسز نے ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے ملک پر حملہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے