ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کراچی نے کمسن بچے کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے بچے کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کراچی میں کارروائی کی گئی ہے جس میں سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ  کے ذریعے بچے کو ہراساں کرنے والا شخص پکڑا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد اشرف 14 سالہ بچے کو دھمکیاں دے رہا تھا، ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں