English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد گرفتار

القمر

 اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد ٹی ٹی پی سے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے دھشت گرد نے گزشتہ دونوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھی۔

ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا جسے پولیس نے خفیہ کی اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دھشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے