English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد پولیس نے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا

القمر

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے انفارمیشن کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 6 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بچے کی بازیابی سے متعلق اطلاع ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چھٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران دی۔

انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کی راست ہمیں سوا دو بجے انفارمیشن ملی تھی کہ 6 سالہ برہان کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جانب سے فوری طور پر کرائم سین کا وزٹ کیا گیا اور واقعے سے متعلق تمام ثبوت اکٹھے کیے گئے، جس کی روشنی میں پولیس نے دن رات ایک کرتے ہوئے کیس کو حل کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اغوا کاروں کی جانب سے بچے کی فیملی کو ایک کروڑ تاوان کےلیے کال کی گئی تھی جب کہ دوسری کال میں بچے کو سنگین نتائج بھگتنے کی بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

سہیل ظفر چھٹہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے انفارمیشن کی بنیاد پر ریڈ کی گئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے