English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

القمر

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قیصر عباس کو لاہور کے علاقے رانا ٹاون سے گرفتار کیا گیا اور اسکے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کیا گیا۔

ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے