English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گنگارام اسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر سے جنسی زیادتی کی کوشش

القمر

لاہور: گنگارام اسپتال کے لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل میں اوباش نوجوان کی خاتون ڈاکٹر سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گنگارام اسپتال کے لیڈی ڈاکٹرہاسٹل میں پیڈز کی لیڈی ڈاکٹر آرام کررہی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک اوباش نوجوان نے ہاسٹل کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وارڈ میں ایک بچے کی موت کا بہانہ بنا کر لیڈی ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر جنسی درندگی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کے شورمچانے پر گلا دبا کرجان سے مارنے کی دھمکی دی تاہم خاتون ڈاکٹر بھاگ کر واش روم میں گھس گئیں اور روشن دان کے راستے دوسرے کمرے میں جاکراپنی عزت و جان بچاٸی۔

پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے تاہم تھانہ سول لاٸن پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے