ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل ایمبولینس میں عدالت پہنچ گئے، فرد جرم  کی کارروائی مؤخر

 اسلام آباد: اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس پر عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ عماد یوسف کو ملیریا ہوگیا ہے۔ عماد یوسف کی جانب سے استثنا کی درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا الزام؛ شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے یہاں باریاں لگی ہوئی ہیں۔ شہباز گل ایمبولینس پر لاہور سے آ گئے یہ کراچی سے نہیں آئے۔ اس موقع پر عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں۔ جج نے کہا کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے، لگتا ہے ٹائم آگے کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ یہ بیمار آدمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرا دیتے ہیں۔

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس سماعت ملتوی اور شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں