English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے

القمر

  کراچی: معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے۔

مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔

محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔

مولانا احترام الحق تھانوی کی تدفین کے حوالے سے خاندان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے