ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

سوات: خیبرپختونخوا کے ڈویژن مالاکنڈ کی وادی سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

ایسکپریس نیوز کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے بڈی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور نہ ہی علاقہ مکین اس حوالے سے کچھ بتا رہے ہیں۔

دوسری جانب سوات کے علاقے مانیار مین گیس لیکج کی وجہ میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو بری کوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں