ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: موسلا دھار بارشیں اور طوفان، 14افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بعض علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق حکام نے  کارپنٹیریا کے علاقے مونٹے سیٹو، ٹورو وادی، سائیکامور وادی اور پیڈرو لین کے رہائشیوں  کو فوری طور پر مذکورہ علاقے ترک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

علاقے میں مقیم شہریوں سے بلند مقامات کی طرف جانے کی اپیل کی گئی اور سانٹا باربارا میں انخلاء مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔

قومی محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق آج بھی خاص طور جنوبی کیلیفورنیا میں طوفان اور طوفانی بارشیں جاری رہنے کی توقع  ہے۔

واضح رہے کہ صدر جو بائڈن نے 8 جنوری کو ،طوفان، بادی جھکڑوں اور بارش کی وجہ سے، ہنگامی حالات کے اعلان کی منظوری دے دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں