ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

  کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1877 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800روپے اور 1543روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 180000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 154321 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گھٹ کر 2070 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے گھٹ کر 1774.69 روپے کی سطح پر آگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں