ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

گورنر پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں پرویز الٰہی نے جمعرات کو گورنر کو اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں سے زمان پارک میں ایک ملاقات کی تھی، جس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے کا حتمی فیصلہ لیا گیا تھا۔

Parvez Elahi Dissolves Punjab Assembly

یاد رہے کہ 11 اور 12 جنوری کی رات کو پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کے 186 اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔

قانون کے مطابق گورنر پنجاب کے ایڈوائس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھی 48 گھنٹے کے اندر اسمبلی از خود تحلیل ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں